راولپنڈی ڈویژن سمیت بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

پیر مئی 20:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) راولپنڈی ڈویژن سمیت بالائی فاٹا،، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) منگل کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبرپختونخوا،، راولپنڈی ڈویژن، بالائی فاٹا،، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ پیر کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چھور 47، مٹھی46، سبی 45، کراچی،، موہنجوداڑو، ٹھٹھہ اور سکھر میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔