نگران وزیر اعظم کیلئے نام آنے پر ذکا اشرف نے پی پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا

پیر مئی 20:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) نگران وزیر اعظم کے لئے پیپلز پارٹی کی طرف سے دو نام سامنے آنے پر سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکا اشرف نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یکم جون سے نگران حکومت بننے کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی نے دو نام فائنل کردئیے ہیں جن میں سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکااشرف اور جلیل عباس جیلانی کے نام شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ذکاء اشرف کا نام دس دن پہلے آصف علی زرداری نے فائنل کیا ہے اور اسے سے پہلے انکے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے استعفیٰ لے لیا گیا ہے اور جلیل عباس جیلانی بے نظیر بھٹو کے دور میں پرنسپل سیکرٹری رہ چکے ہیں۔ نام فائنل کرنے کے بعد آصف علی زرداری نے دونوں سے فون پر رابطہ کیا ۔