اسلام آباد ہائی کورٹ ،نیشنل کمیشن فار ہیومین ڈیولپمنٹ ملازمین کی برطرفی سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت 3جولائی تک ملتوی

پیر مئی 20:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیشنل کمیشن فار ہیومین ڈیولپمنٹ کے ملازمین کی برطرفی سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت گزشتہ روز جسٹس عامر فاروق نے کی ،درخواست گزار کی جانب سے راجہ سیف الرحمان پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

سینیٹر مسلم لیگ نون رازینہ عالم چیئرپرسن نیشنل کمیشن فار ھیومن ڈیویلپمنٹ کو عدالت نے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔واضح رہے کہ ان ملازمین کو احسن اقبال کے حلقہ کے کچھ مخصوص افراد کو بھرتی کرنے پر نکالا گیا تھا جبکہ عدالت نے کیس کی سماعت 3جولائی تک ملتوی کر دی ۔