فیض آباد دھرنا قائدین سے معاہدے میںآرمی چیف کا نام شامل کرنے کا معاملہ ،عدالت کا کیس پبلک کرانے کا حکم

درخواست گزار کو بھی فراہم کرانے کا حکم

پیر مئی 20:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) فیض آباد دھرنا کے قائدین سے معاہدے میںآرمی چیف کا نام شامل کرنے کا معاملہ ،،عدالت نے فیض آباد دھرنا کیس پبلک کرانے کا حکم دے دیا جبکہ عدالت نے فیض آباد دھرنے کا معاہدہ درخواست گزار کو فراہم کرانے کا حکم بھی دیا جبکہ عدالت نے وزارت دفاع کو فوری طور پر دھرنا معاہدہ کی کاپی متاثرین کو فراہم کرنے کا بھی حکم دیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔کیس کی سماعت کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کی درخواست پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی۔کرنل انعام رحیم ایڈووکیٹ نے درخواست میں کہا کہ لاہور ماڈل ٹاون کے متاثرین کو کمیشن رپورٹ فراہم کیا جا سکتا ہے تو فیض آباد دھرنے کے متاثرین کو معاہدہ رپورٹ کیوں نہیں جبکہ کرنل انعام الرحیم کی وزرات دفاع کی رپورٹ پبلک کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے عدالت نے کیس کی سماعت احکامات کے ساتھ نمٹا دیا۔