پی ٹی آئی کشمیر اگلے الیکشن میں بھمبر کی تینوں سیٹیں جیتے گی،بیرسٹر سلطان محمود

فاروق حیدر حکومت کے دن گنے جا چکے بدنیتی اور دھاندلی کی پیداوار حکومت زیادہ دیر نہیں چلا کرتی نواز شریف نے مودی سے سازباز کر کے حالیہ الیکشن میں مجھے ہرایا میں فقیر آدمی ہوں دنیا نے میرے خلاف سازش کرنے والے نواز شریف کا حشر دیکھ لیا نواز شریف کو لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا پڑا تو وہ ملکی سلامتی کے پیچھے پڑ گیا ہے، افطار ڈنر سے خطاب

پیر مئی 20:53

برنالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بھمبر کے بعد برنالہ میں افطار ڈنر میں ہزاروں افراد کی شرکت اس بات کا واضح اور دو ٹوک اعلان ہے کہ پی ٹی آئی کشمیر اگلے الیکشن میں بھمبر کی تینوں سیٹیں جیتے گی فاروق حیدر حکومت کے دن گنے جا چکے بدنیتی اور دھاندلی کی پیداوار حکومت زیادہ دیر نہیں چلا کرتی۔

آزاد کشمیر حکومت کا کائونٹ ڈاون شروع ہو چکا۔ نواز شریف نے مودی سے سازباز کر کے حالیہ الیکشن میں مجھے ہرایا میں فقیر آدمی ہوں دنیا نے میرے خلاف سازش کرنے والے نواز شریف کا حشر دیکھ لیا وہ عبرت و حسرت کی بدترین مثال بن کر رہ گیا۔ پی ٹی آئی کشمیر اقتدار میں آ کر حلقہ برنالہ کے تمام حل طلب مسائل حل کرے گی نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار مہیا کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

برنالہ میں عوام کا جوش دیکھ کر صاف لگ رہا ہے کہ برنالہ کی عوام نے پی ٹی آئی کشمیر کے پلیٹ فارم سے تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نواز شریف کو لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا پڑا تو وہ ملکی سلامتی کے پیچھے پڑ گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برنالہ لائن آف کنٹرول کے قریب جلسہ نما افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ افطار ڈنر سے سیکرٹری سوشل میڈیا عمر شہزاد نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر انعام الحق، چوہدری ریاض،، چوہدری راوف کاشر، چوہدری مرید ،چوہدری صدیق ،چوہدری امجد، حاجی عبداللہ، چوہدری نصیر احمد ایڈووکیٹ چوہدری زوالفقار اور دیگر بھی موجود تھے ۔برنالہ افطار ڈنر آمد پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا شاندار استقبال کیا گیا ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاوڑ کی گئیں۔ عمران، سلطان زندہ باد کے فلک بوس نعرے لگائے گئے ۔

افطار ڈنر کے بعد پریس کلب برنالہ کے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ 27 اکتوبر کو سیز فائر توڑنے کا اعلان میں نے حریت کانفرنس کے لیڈروں کی مشاورت سے کیا ہوا ہے اس لیے اس کی اپنی اہمیت ہے دیوار برلن کی طرح دونوں اطراف کے کشمیریوں کو سیز فائر توڑ دینی ہو گی ۔۔پی ٹی آئی کشمیر اقتدار میں آ کر آزاد کشمیر کو حقیقی معنوں میں اقتصادی طور پر خودکفیل بنائے گی۔ اس موقع پر پریس کلب برنالہ کے جنرل سیکرٹری شہزاد اقبال نے کہا کہ میں پریس کلب برنالہ کی طرف سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو کشمیر کاز کے لیے بہترین خدنات سرانجام دینے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔۔۔۔راٹھور