Live Updates

پیپلز پارٹی کے متحرک ہونے سے ن لیگ اور مخالفین کی نیندیں اڑنا شروع ہو گئی ہیں،عزیز الرحمن چن

پیر 21 مئی 2018 20:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ لاہور اور پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے متحرک ہونے سے نون لیگ اور مخالفین کی نیندیں اڑنا شروع ہو گئی ہیں، حکومت کے رمضان المبارک میں سحری و افطاری اور نماز تراویح میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے احکامات و اعلانات ہوا میں معلق ہو گئے ہیں یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ساری توجہ رمضان بازاروں پر دینے کے ساتھ ساتھ اوپن مارکیٹ پر بھی توجہ دے لیں رمضان بازاروں کی ناقص اشیا کو چھوڑ کر عام بازاروں میں جانے والی عوام دکانداروں کے منہ مانگے دام دینے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن؂ کی حکومت عام آدمی کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گئی ہے حکمرانوں کو عوام کے مسائل کا احساس کرنا ہو گا، صرف بیانات سے کام نہیں چلے گا، لوڈشیڈنگ سے سحر ی ، نماز فجر ، افطاری اور نماز تراویح کی عبادت میں خلل پڑ رہاہے۔ واپڈا حکام کا دوسرا ظلم یہ ہے کہ گھروں میں بجلی کے وولٹیج انتہائی کم آرہے ہیں جس سے بجلی سے چلنے والی اشیا کے جلنے سے عوام کا بہت بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہورہاہی
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات