رمضان المبارک اطاعت و فرمابرداری کے اعلان پر ڈٹ جانے کا مہینہ ہے : ذکر اللہ مجاہد

حکومت احترام رمضان آرڈ یننس پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائے، امیر جماعت اسلامی لاہور

پیر مئی 20:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) امیر جماعت اسلامی و صدر متحدہ مجلس عمل لاہور ذکر اللہ مجاہدنے کہا ہے کہ رمضان المبارک اطاعت و فرمابرداری کے اعلان پر ڈٹ جانے کا مہینہ ہے ، قرآن کریم اسی مہینہ میں نازل ہوا قرآن اللہ تعالی کی حاکمیت کا تصور دیتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں مختلف عوامی وفود سے گفتگو کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبار ک کے مقدس مہینہ میں اللہ تعالیٰ مسلمانوں کے لیے اجر وثواب کی بارش کرتا ہے اس اجتماعی ماحول کی وجہ سے نیکی کرنا آسان اور برائی کرنا مشکل ہو جاتا ہے ۔ شیطان اور اس کے چیلوں کو اللہ کے مخلص بندوں کو بہکانے اور گمراہ کرنے کے لیے سازگار ماحول نہیں ملتا ۔ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ روزہ کا اصل مقصد تقوی کا حصول ہے اللہ تعالیٰ کی حاکمیت کے تصور کو دین کے ہر شعبے میں غالب اور نافذ کرنا ہماری ذمہ داری اور اس احساس کو اجاگر کرنا ہے کہ اللہ دیکھا رہا ہے اور اسی کے تحت اپنی پوری زندگی کو ڈالنا روزے کا اصل مقصد ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت رمضان آرڈیننس پر عمل درآمد کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے ۔۔ریلوے اسٹیشنز ، بس اسٹینڈز اور ہسپتالوں اور عوامی مقامات جہاں مسافر اور مریضوں کو رخصت ہوتی ہے لیکن غیر مسافر ، صحت مند اور روزہ خور افراد کی کثرت موجود ہوتی ہے جبکہ ان کے علاوہ مقامات ہو ٹلز ، چائے خانے دن کے اوقات میں کھلے ہوتے ہیں حکام بالا کی ناک کے نیچے ان مقامات پر کھلے عام احترام رمضان آرڈیننس کا مذاق اُڑایا جا رہا ہے اور ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ احترا م رمضان آرڈیننس پر مکمل طور پر عمل درآمد کروائے اور کھلے عام اشیاء خرودنوش کے استعمال کے کو کنڑول کرے