لاہور ہائی کورٹ ، توہین عدالت کی درخواست پر کین کمشنر پنجاب کو نوٹس جاری، جواب طلب

پیر 21 مئی 2018 20:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) لاہور ہائی کورٹ نے کین کمشنر پنجاب ثنا اللہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر کین کمشنر پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ نے فیصل آباد کے کاشتکار محمد سلیم کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اس نے کنجوہ شوگر ملز کا گنا سپلائی کیا۔کین کمشنر نے عدالت کے حکم پر اس کو 32لاکھ 34ہزار کی رقم نہ ڈلوائی۔عدالت کے گیارہ اپریل 2018 کی تعمیل نہیں کی جا رہی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کین کمشنر پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔