پنجاب بھر میں ضلعی حکومتوں نے الیکشن سے قبل ہی لائیو سٹاک کی موبائل ویٹرنری ڈسپنسریاںپر مشتمل گاڑیاں پکڑنا شروع کر دی

پیر 21 مئی 2018 20:56

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) پنجاب بھر میں ضلعی حکومتوں نے الیکشن کی تاریخ کے اعلان سے قبل ہی لائیو سٹاک کی موبائل ویٹرنری ڈسپنسریاںپر مشتمل گاڑیاں پکڑنا شروع کر دی لائیو سٹاک کی پنجاب بھر میںمنہ کھر اور چیچڑوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم شدید متاثر ہونے کا خدشہ ، ماہر حیوانات کے مطابق چیچڑوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم اگر متاثر ہوئی تو کانگو وائرس سر اٹھا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملک میں ابھی تک متوقع جنرل الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے تاریخ کا اعلان نہیں ہوا مگر پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ اس سے قبل ہی حرکت میں آگئی الیکشن ڈیوٹی کے لیے ضلعی انتظامیہ نے مختلف سرکاری محکموں کی گاڑیاں پکڑنا شروع کر دی رحم یار خان اور جھنگ میں تو ضلعی انتظامیہ نے حد ہی کر دی لائیو سٹاک کی موبائل ویٹرنری ڈسپنسریاں جن میں لاکھوں روپے کی ویکسین بھی موجود تھی زبردستی پکڑ کر اپنے قبضہ میں کر لی ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی اس حرکت سے پنجاب بھر میں جانوروںمیں پائی جانے والی منہ کھر اور چیچڑوں کی بیماری کے خلاف چلائی جانے والی مہم شدید متاثر ہو گی اوراگر بروقت چیچڑوں کو کنٹرول نہ کیا گیا تو کانگو جیسی خطرناک بیماری سر اٹھا سکتی ہیں ماہر حیوانات کے مطابق بارشوں کا سیزن آنیوالا ہے اور اگر اس سیزن میں جانوروں میں ویکسی نیشن نہ کی گئی تو جانوروں میں بڑے پیمانے پر بیماریاں جنم لے سکتی ہیں ایسے موقع پر جب پنجاب بھر میں جانوروں کی ویسی نیشن کی جا رہی ہے اور الیکشن کابھی ابھی کچھ معلوم نہیں کہ ہوتے بھی یا نہیں ضلعی انتظامیہ کا یہ عمل لائیوسٹاک کو شدید نقصان کا موجب بن سکتا ہے