بہاول پور، افطاری کاسامان بھی غریب کی پہنچ سے دورہوگیا ، مہنگائی دوگنا ہوگئی

پیر 21 مئی 2018 20:56

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) افطاری کاسامان بھی غریب کی پہنچ سے دورہوگیا گذشتہ سال کے مقابلہ میں مہنگائی دوگنا ہوگئی غریب نمک اورسادہ پانی سے روزہ افطار کرنے پرمجبور‘ تفصیل کے مطابق گذشتہ دو سال کے مقابلہ میں اس سال مہنگائی کی شرح دوگنی ہوچکی ہے 2016 ء میں کیلا80 سے 120 درجن،انگور300- ۔

(جاری ہے)

کلوسیب 150 روپے کلو،آلوبخارہ 200سے 250 روپے کلو ،خوبانی160 روپے کلو فروخت کئے جارہے تھے اس سال 2018 میں کیلا 150 روپے درجن ‘ انگور400 روپے کلو‘سیب 270 روپے کلو‘ آلوبخارہ 600 روپے کلو‘ خوبانی 240 روپے کلو‘ تک فروخت ہورہے ہیںاس کے علاوہ چکن کی قیمت 300 روپے کلو گرام تک پہنچ گئی جبکہ بڑاگوشت 350 اور چھوٹا گوشت 600 روپے کلو گرام میں فروخت ہونے لگا اسی طرح مختلف پھل جن میں سیب کالاکلو270 ‘ آم 200 روپے کیلا 150 روپے درجن‘ آلو بخارہ 600 روپے کلو‘ انگور400 روپے کلو‘ انار 400 روپے کلو‘ خوبانی 240 روپے کلو‘ خربوزہ 30 سے 40 روپے کلو‘ آڑو200 روپے کلوفروخت کیاجارہاہے جس کے باعث ایک غریب شہری کیلئے رمضان المبارک میں گوشٹ اور فروٹ خریدناایک خواب بن کررہ گیاہی