Live Updates

تبدیلی کا بینڈ بجانے والے عملی طور پر ناکام ہو چکے ہیں، چوہدری کاشف نواز رندھاوا

پیر مئی 20:56

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ پنجاب چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے کہا ہے کہ تبدیلی کا بینڈ بجانے والے عملی طور پر ناکام ہو چکی ہیں ۔ عالمی اداروں نے مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت کی کارکردگی کو بہتر قرار دے کر ثابت کر دیا ہے کہ یہی جماعت ہی وطن عزیز میں حکمرانی کا حق رکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این ڈی پی نے پاکستان نیشنل ہیومن ڈویلپمنٹ رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق ترقی کے اعتبار سے خیبر پختونخوا پنجاب ہی نہیں بلکہ جنوبی پنجاب سے بھی پیچھے رہ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کی عزت دو (ن) لیگ کا انتخابی نعرہ بن چکا ہے ۔ نواز شریف اصولوں کی سیاست کے علمبردار ہیں ۔ انہیں سیاست سے باہر نہیں کیا جا سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف سیاسی یتیموں کے لئے ناقابل شکست ہیں ۔ وہ پہلے سے بھی زیادہ قوت کے ساتھ ابھریں گے اور قومی سیاست کے افق پر چھا جائیں گے ۔ انہوں نے سیاست میں تحمل اور برداشت کا عنصر ختم ہوتاجارہا ہے ۔ عمران خان نے سیاسی نابالغوں کو بدتہذیبی سکھائی ہے یہی وجہ ہے کہ سیاست میں برداشت کا عنصر باہمی احترام ختم ہوتا جارہا ہے ۔ سیاستدانوں کی قیمت کے فیصلے عام کو کرنے چاہیں
وزیر اعظم کا دورہ چین سے متعلق تازہ ترین معلومات