نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں ،ایم ایم اے برسراقتدار آ ئی تو نوجوانوں کے لئے باعزت روزگار دے گی، ظفر حسین خان ایڈووکیٹ

پیر مئی 20:56

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) متحدہ مجلس عمل کے راہنما اور امیدواراین اے 109سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں ،موجودہ حکمران نوجوانوں کو ملازمتوں کی بندر بانٹ ، ممبروں کے کوٹے اور آسامیوں کی خرید و فروخت کا سلسلہ بند کرکے باعزت روزگار ، اعلیٰ تعلیم کی سہولتیں نہیںفراہم نہیں کرسکے جس کی وجہ سے نوجوان مایوسی کا شکار ہیں، ایم ایم اے برسراقتدار آ ئی تو نوجوانوں کے لئے باعزت روزگار کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدانوں اور کھیلوں میں سیاسی مداخلت بند کر کے میرٹ پر ہر کھیل کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب یقینی بنایا جائے گا تاکہ نوجوانوں میں اعتماد پیدا کیا جاسکے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے المرکز الاسلامی چنیوٹ بازار میںنوجوانوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو ہی پاکستان کے اسلامی نظریہ اور اسلامی تہذیب و ثقافت کے تحفظ کے لیے جوہری کردار ادا کرناہے ۔ گزشتہ انتخابات میں ملک کے نوجوانوں کو جس تبدیلی اور انقلاب کا خواب دکھایا جارہاتھا وہ حقیقت ثابت نہیں ہوسکا۔

آزمائے ہوئے اور ناکارہ حکمران ملک میں سٹیٹس کو کی سرپرستی توکر سکتے ہیں عوام کے لیے کوئی بڑی انقلابی تبدیلی لانے میں کامیاب نہیں ہوسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ روزگار کی عدم دستیابی نے نوجوانواں کو مایوسی کا شکار بنا دیا ہے جسکی کی وجہ سے نوجوان نشہ اور دوسری برائیوں کی طرف راغب ہو رہے ہیں ،،متحدہ مجلس عمل نوجوانوں کے لئے باعزت روزگار کا اہتمام کرے گی