روجہان جمالی اپ گریڈ یشن کا معاملہ کھاٹی میں پڑگیا

پیر مئی 20:59

ڈیرہ اللہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) روجہان جمالی اپ گریڈ یشن کا معاملہ کھاٹی میںپڑگیا گرڈ اسٹیشن میں دو ٹرانسفرمارنصب ہونے تے جن میں 2026کا ٹرانسفر مار نصب ہو چکا ہے جبکہ 1013کا ٹرانسفر تاحال نصب نہیں ہوسکا ہے اپ گر یڈ ہونے والے گر ڈ اسٹیشن کے دوسرے ٹرانسفر مار کو زمین کھا گئی یا آسمان نکل گیا ،تاہم یہ ممائلہ ابھی تک حل نہیں ہو سکاہے ذرائع کے مطابق حکومت نے نصیر آباد اور جعفرآباد کے علاقوں کو 24سال کے بعد اوچ پاور پلانٹ سے بجلی کی فراہمی کیلئے کام شروع کیا گیا تھاجس میں ڈیرہ مراد جمالی گرڈ اسٹیشن کو اپ گریڈ کرکے دونوں میں بڑے ٹرانسفرمار 2026اور 1013 کے نصب کر دیئے گئے تاہم روجہان جمالی گرڈ اسٹیشن میں تاحال صرف ایک ٹرنسفر مار 2026کا نصب ہو چکا ہے جبکہ روجہان گرڈ اسٹیشن کا دوسرا ٹرانسفر 1013کا جو بااثر افراد نے مبینہ طورپر دوسرے علاقوں میں منتقل کردیا جس کی وہاں پر نصب کیلئے کیسکوکے حکام پر دباؤ ڈالا جا رہاہے جس سے روجہان جمالی گرڈاسٹیشن س66کے وی سے اپ گرڈ ہونے کا ممائلہ کھاٹی میں پڑ گیا عوامی حلقوں نے حکام سے مطابلہ کیا ہے کہ روجہان جمالی گرڈ اسٹیشن کا 1013کا ٹرانسفر مار فوری طور پر واپس لاکر گرڈ اسٹیشن میں نصب کیا جائے اگر 1013کا ٹرانسفر مار نصب نہیں کیا گیا تو یہاں کے عوام اس زیادتی کے خلاف پیدل سفر کرکے کوئٹہ میں بھر پور احتجاج کریں گئے اور یہاں کے نواجون اسلام آباد میں بھی احتجاج کرکے دھرنا دیں گئے

متعلقہ عنوان :