سرگودھا اور گردونواح میںرمضان المبارک میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

سحراور افطار کے اوقات میںروزے داروں کو مشکلات کا سامنا، نماز تراویح پڑھنا بھی دشوار

پیر مئی 20:59

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) سرگودھا اور گردونواح میںرمضان المبارک کے مہینہ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ،سحراور افطار کے اوقات میںروزے داروں کو مشکلات کا سامنا، نماز تراویح پڑھنا بھی دشوار،تفصیلات کے مطابق شہربھر میں اور زیادہ تر دیہی علاقوںمیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے حکومت کے واضح احکامات ہیں کی سحری اور افطاری کے اوقات میں بجلی کی بندش نہیں ہو گی مگر واپڈا نے حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے رمضان میں بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا،شہر بھر میں وقفے وقفے سے خصوصا دیہی علاقوں میں بھی بجلی کی بندش کا یہ سلسلہ جاری ہے جس پر لوگوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رمضان المبارک میں خصوصا سحر اور افطار کے اوقات میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔