Live Updates

تحریک انصاف میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اراکین دھڑا دھڑ شمولیت

سرگودھا سے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز تحریک انصاف میں شامل

پیر 21 مئی 2018 21:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اراکین دھڑا دھڑ شامل ہورہے ہیں،اسی سلسلے میں گزشتہ روز سرگودھا سے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز تحریک انصاف میں شامل ہوگئیں جبکہ چارسدہ سے رکن صوبائی اسمبلی خالد خان قومی وطن پارٹی سے ناطہ توڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح شجاع آباد سے سابق رکن صوبائی اسمبلی رانا سہیل نون بھی کپتان سے آملے جبکہ شمولیت اختیار کرنیوالی شخصیات نے چیئرمین تحریک انصاف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر سینئر مرکزی رہنما جہانگیر ترین، شمالی پنجاب کے صدر عامر کیانی اور پختونخوا سے صوبائی رہنما فضل خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر تمام شامل ہونے والے اراکین نے تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا جبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شمولیت اختیار کرنے والی شخصیات کا خیر مقدم کیا اور نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات