وفاقی دارلحکومت میں نوسرباز مافیا سرگرم،شہری 68لاکھ روپے کی نقدی سے محروم

پیر 21 مئی 2018 21:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) وفاقی دارلحکومت میں نوسرباز مافیا سر گرم گزشتہ روز بھی اسلا م آباد کے شہری 68لاکھ روپے کی نقدی سے محروم ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق مدعی سید ندیم نے تھا نہ کہوسار پولیس کو بتایا کہ ملزم شہزاد وسیم نے اسے کاروباری لین دین کے سلسلہ میں16لاکھ روپے کے تین چیک دئیے جو ڈس آنر ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بھارہ کہو پولیس کو مدعی محمد عثمان نے بتایا کہ کرایہ لین دین کے سلسلہ میں ملزمان عزید اور نورالحسن نے اسے 5لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا ۔تھانہ شالیمار پولیس کو مدعی ظاہرشاہ نے بتایا کہ محمد یٰسین نے کاروباری لین دین کے سلسلہ میں اسے 34لاکھ روپے کے تین چیک دئیے جو ڈس آنر ہو گئے ۔تھانہ کورال پولیس کو مدعیہ نجمہ بی بی نے بتایا کہ ملزم عماد علی نے انہیں ادھار واپسی کے سلسلہ میں 13لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا ۔واضح رہے کہ وفاقی دارلحکومت میں قانون سازی نہ ہونے اور انتظامیہ کی کاہلی کے باعث نوسرباز مافیہ آئے دن معصوم شہری اپنی نقدی اور جائیداد سے محروم ہو جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ذیشان کمبوہ

متعلقہ عنوان :