Live Updates

پی ٹی آئی 100روزہ پلان انقلابی اقدام ہے، ارباب عثمان

فاٹا کاخیبرپختونخوا میں انضمام قبائلی عوام کی آواز اور وقت کی ضرورت ہے

پیر 21 مئی 2018 21:02

پی ٹی آئی 100روزہ پلان انقلابی اقدام ہے، ارباب عثمان
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور جان دوست فاؤنڈیشن کے چیئرمین ارباب محمدعثمان نے چیئرمین عمران خان کی جانب سے 100روزہ پلان کو انقلابی اقدام قراردیتے ہوئے کہاہے کہ مذکورہ پلان ملک کی تقدیر بدل ڈالے گا۔ انہوں نے کہاکہ فاٹا کاخیبرپختونخوا میں انضمام کااعلان قبائلی عوام کی آواز اور وقت کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔

(جاری ہے)

ارباب عثمان نے کہاکہ قبائلی عوام کو ایف سی آر کے ظالمانہ قانون سے نجات دلائیں گے ، امیراورغریب کافرق ختم کریں گے اوریہی پی ٹی آئی کا وژن ہے کہ دونہیں ایک پاکستان۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک کوایک ایماندارقیادت کی ضرورت ہے اور عمران خان ہی ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کرسکتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ عام انتخابات میں کامیابی کے بعد ملک سے کرپشن کاخاتمہ کریں گے کیونکہ جب تک کرپشن ختم نہیں ہوگی ملک ترقی نہیں کرسکے گا۔ انہوں نے چیئرمین عمران خان ،پارٹی رہنماؤں اورکارکنان کو 100 روزہ پلان پرمبارکباددیتے ہوئے کہاکہ انشاء اللہ کامیابی کے بعد مقررہ وقت میں ہدف کو حاصل کیاجائیگا اورملک کو معاشی اوراقتصادی طور پر مستحکم کیاجائیگا۔ #
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات