خیبر پختونخوا کے 16پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی جانچ پڑتال ایف آئی اے نے شروع کردی

پیر 21 مئی 2018 21:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) خیبر پختونخوا کے 16پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی جانچ پڑتال ایف آئی اے نے شروع کردی ہے ملک کے 100پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی فیسوں کے ڈھانچے کی جانچ پڑتال سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ایف آئی اے نے شروع کردی ہے پنجاب کے 44، سندھ کے 27، اور اسلام آباد کے 12، آزاد جموں و کشمیر کے 1کالج کی جانچ پڑتال ہو گی یہ کالجز پی ایم ڈی سی کے پاس رجسٹرڈ ہیں جن کی فیسوں میں یکسانیت کے دائر ہ میں لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ایف آئی اے کے پنجاب کی سربراہی میں تشکیل دیئے جانے والی کمیٹی خیبر پختونخوا کے 16میڈیکل کالجز کی جانچ پڑتال کریگی 16پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گاکہ فیسوں کی مد میں وصول کردہ بلاجواز اور غیر قانونی اضافی رقوم طلباء و طالبات کو واپس دلوائی جائے سپریم کورٹ نے پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں بشمول ایڈمنسٹریشن ، انرولمنٹ فیس فی طلبہ و طالبات 8لاکھ 50ہزار روپے سالانہ مقررکی ہے۔