Live Updates

مردان میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

پیر 21 مئی 2018 21:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود کی ہدایت پر ضلع مردان میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں صارفین کو مقررہ داموں پرمعیاری اشیائے خورد ونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اوراس سلسلے میںا سسٹنٹ کمشنروں اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنروں نے بازاروں میں چھاپوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر عمران خان نے پیر کے روز علی الصبح فروٹ و سبزی منڈی چارسدہ روڈ کا دورہ کیا جہاں نے اُنہوں نے پھلوں اور سبزیوں کے بولیوں کی خود نگرانی کی تاکہ پرچون ریٹس مقرر کرنے میں کسی بھی دھاندلی کو روکا جاسکے اور عوام کو سبزی اور پھل مناسب قیمتوں پر دستیاب ہوسکیں ۔اسی طرح اے اے سی قیصر خان نے پار ہوتی اور کس کورونہ میں مختلف بازاروں کا اچانک دورہ کیا اشیائے خورد ونوش کے نرخوں کی جانچ پڑتال کی اور گرانفروشوں پر بھاری جرمانے عائد کیے ۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رستم نے پرائس چیکنگ کی اور نرخنامہ نہ رکھنے اور زائد دام وصول کرنے والوں کو بھاری جرمانہ کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی رحمت وزیر نے فضل آباد میں بازاروں کا معائنہ کیا اور قیمتوں کی جانچ پڑتال کی-
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات