راولپنڈی، ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام ملازمت پیشہ خواتین کیلئے ہاسٹل انچارج نے ہزاروں روپے بچانے کیلئے جھوٹا بیان حلفی جمع کروا دیا

،اکاو،ْنٹ آفس سب کچھ معلوم ہونے کے باوجود بھی خاموش

پیر 21 مئی 2018 21:11

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام ملازمت پیشہ خواتین کیلئے مسلم ٹاو،ْن راولپنڈی میں بنائے گئے ہاسٹل کی انچارج نے ہزاروں روپے بچانے کیلئے جھوٹا بیان حلفی جمع کروا دیا ،اکاو،ْنٹ آفس سب کچھ معلوم ہونے کے باوجود بھی خاموش ،ہاسٹل انچارج سدرہ اسحاق نہ صرف ہاسٹل میں مقیم مجبور خواتین سے ناروا سلوک کرتی ہے بلکہ اپنے حصے کے واجبات بھی رہائش پزیر خواتین کو ہراساں کر کے ان سے ایڈجسٹ کرواتی ہے ۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت مسلم ٹائون میں ملازمت پیشہ خواتین کے لیے قائم ہاسٹل کی انچارج سدرہ اسحاق لا قانونیت اور بے قاعدگیوں میں نمبر لے گئی ہیں ۔موصوفہ نے ہائوس رینٹ اور گاڑی الائونس کے حصول اور تنخواہ میں کٹوتی سے بچنے کے لیے اکائونٹس آفس میں جھوٹا بیان حلفی دے رکھا ہے کہ اس کے پاس نہ رہائش ہے اور نہ ہی گاڑی ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری طرف موصوفہ دو سال سے اسی ہاسٹل میں نہ صرف رہائش پذیر ہے بلکہ اپنی گاڑی ہونے کے باوجود سرکاری گاڑی بھی استعمال کر رہی ہے ۔تاہم سب کچھ جانتے ہوئے بھی اکاو،ْنٹ آفس اوردیگر افسران کی جانب سے خاموشی اختیار کرنا بھی لمحہ فکریہ ہے ۔جبکہ سدرہ اسحاق کے بارے میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ہاسٹل میں مقیم مجبور خواتین سے ناروا سلوک کرتی ہے ان سے ذاتی کام کراتی اور اپنے حصہ کے واجبات یوٹیلٹی بلز وغیرہ بھی ہاسٹل میں مقیم خواتین سے ایڈجسٹ کراتی ہے ، سدرہ اسحاق کی آشیر باد پر ہاسٹل کے کک رفیق کا خواتین سے رویہ بڑا جاہلانہ اور درشت ہوتا ہے ۔ہاسٹل میں رہائش پزیر غریب خواتین نے محکمہ کے صوبائی سیکرٹری و دیگر ذمہ داران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :