فیصل آباد، شوباز حکمرانوں کی بے حسی نے کسانوں کوکنگا ل کرکے رکھ دیا ہے، محمداعجاز چوہدری

گندم خریداری مراکز پر ’’کرپشن کا بول بالا ‘‘اپنے عروج پر ہے چھوٹے کسان کاشت کاروں کا معاشی استحصال مسلسل جاری ہے ن لیگی مڈل مین دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہاہے،ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی

پیر 21 مئی 2018 21:25

فیصل آباد، شوباز حکمرانوں کی بے حسی نے کسانوں کوکنگا ل کرکے رکھ دیا ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما وضلعی جنرل سیکرٹری محمداعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ شوباز حکمرانوں کی بے حسی نے کسانوں کوکنگا ل کرکے رکھ دیا ہے گندم خریداری مراکز پر ’’کرپشن کا بول بالا ‘‘اپنے عروج پر ہے چھوٹے کسان کاشت کاروں کا معاشی استحصال مسلسل جاری ہے ن لیگی مڈل مین دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہاہے تنگ دست چھوٹے کاشت کاربے رحم آڑھتیوں اور خود غرض عملے کے رحم وکرم پر اپنی گندم اونے پونے فروخت کرنے کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں بڑھک باز شہباز شریف کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہورہے ہیں کسانوں کو مٹھی گرم کئے بغیر باردانہ جاری نہیں ہوتا اور نہ ہی ان کی گندم خریدی جارہی ہے اگر کوئی غریب کسان اپنی گندم خود پہنچائے تو مٹی مکس ہونے کا جواز بنا کر کئی من کاٹ لی جاتی ہے ضلعی انتظامیہ بے خبر اور محکمہ خوراک بلیک مافیا کے ساتھ ملکر لوٹنے میں مصروف عمل ہیں آخر حالات کی تنگ دستی اور کمر توڑ مہنگائی کے ستائے کسان اور محنت کش کاشت کار کس سے داد فریاد کریں آخر کب تک معاشی قتل عام ان غریبوں کا مقدر بنارہے گا پیپلزپارٹی کسانوں کے ساتھ ہونے والی ظلم وزیادتی اورمعاشی قتل عام کی شدید مذمت کرتی ہے اور حکومت پنجاب سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کرتی ہے