فیصل آباد، دھرنوں اور احتجاجی سیاست نے ملکی معیشت تباہ کر دی ہے ،میاں طاہر جمیل

حلقہ کی بلاتفریق خدمت میرا مشن ہے ، اپنے پانچ سال دورے حکومت میں حلقہ میں اربوں کے ترقیاتی کام مکمل کرائے ، کروڑوں روپے کی سڑکیں مکمل کرائیں صحت ‘ تعلیم اور گیس کے شعبوں میں کروڑوں کے فنڈ مہیا کئے، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت

پیر مئی 21:25

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت میاں طاہر جمیل نے کہا ہے کہ دھرنوں اور احتجاجی سیاست نے ملکی معیشت تباہ کر دی ہے ۔ حلقہ کی بلاتفریق خدمت میرا مشن ہے ۔ اپنے پانچ سال دورے حکومت میں حلقہ میں اربوں کے ترقیاتی کام مکمل کرائے ۔ کروڑوں روپے کی سڑکیں مکمل کرائیں صحت ‘ تعلیم اور گیس کے شعبوں میں کروڑوں کے فنڈ مہیا کئے جس سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوا تمام فنڈز بلدیاتی نمائندوں کی مشاورت سے خرچ کئے مسلم لیگ (ن ) کا موجودہ دور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مثالی رہا ۔

تعمیر و ترقی اور خدمت کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

دھرنوں اور احتجاجی سیاسی نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے ۔ مسلم لیگ آئندہ الیکشن میں اپنی پانچ سالہ کارکردگی کی بدولت ملک بھر سے کلین سویپ کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پانچ سال دور اقتدار میں جو ملکی مسائل حل کئے اس کی مثال نہیں ملتی ۔ سی پیک منصوبے سے پاکستان میں خوشحالی اور ترقی کے نئے دور کا آغااز ہوا ہے ۔ اپنے حلقے میں میرٹ اور شفافیت کے بنیاد پر عوام کے تمام دیرینہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے