پنجاب بار کونسل نے 16 جعلی وکلاء کے لائسنس منسوخ اور 4 وکلاء کے لائسنس معطل کر دیئے

پیر 21 مئی 2018 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) پنجاب بار کونسل نے 16 جعلی وکلاء کے لائسنس منسوخ اور 4 وکلاء کے لائسنس معطل کر دیئے۔ جن وکلا ء کے لائسنس منسوخ کیئے گئے ان میں افق گیلانی، عمران اشتیاق سمیت دیگر جعلی وکلاء شامل ہیں۔ جبکہ جن وکلاء کے لائسنس معطل کئے گئے ان میں علی اصغر، ملک تنویر، قمر جاوید اور دیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب بار کونسل نے وکالت کیلئے جعلی انٹی میشن کروانے والے 20 وکلاء کا بار کونسل میں داخلہ بھی بند کر دیا۔

پنجاب بار کونسل کی چیئر مین انٹی کرپشن کمیٹی منیر حسین بھٹی نے بتایا کہ اب تک 600 سے زائد جعلی وکلاء کیخلاف کارروائی کی جا چکی ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے سرکاری اداروں سے لاء گریجوایٹس کا ریکارڈ مانگا گیا ہے، انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ جعلی وکلاء کو نکالنے پر پوری وکلاء برادری ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :