سابق رکن پنجاب اسمبلی رانا اقبال نے بھی پی پی 144 کی حلقہ بندی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

پیر 21 مئی 2018 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) سابق رکن پنجاب اسمبلی رانا اقبال نے بھی پی پی 144 کی حلقہ بندی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا. لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے رانا اقبال کی درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ درخواست کا موقف سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

سابق رکن پنجاب اسمبلی نے حلقہ بندی کو چیلنج کیا اور یہ موقف اختیار کیا کہ الیکسن کمیشن نے حلقہ بندیاں سیاسی بنیادوں پر کی گئی ہیں اور حلقہ بندیوں سے پہلے اعتراضات نہیں لیے گئے۔ درخواست گزار کے مطابق قانونی تقاضے پورے کیے بغیر ہی حلقہ بندی کر دی گئی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ پی پی 144 کی حلقہ بندی کو کالعدم قرار دیا جائے۔