لاہور ہائیکورٹ ، پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے بارے فیصلہ محفوظ

پیر مئی 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں فیصلہ محفوظ کر لیا ہے لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے سید اقتدار کی درخواست پر سماعت کی جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کیا گیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے اعتراض اٹھایا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی لیک. پاکستان میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بجائے الٹا اس میں اضافہ کر دیا ہے۔

درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا اور اس کا براہ راست اثر عام آدمی پر پڑے گا اس لیے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کی ہدایت کی جائے۔