پیپلز پارٹی کا منشور عوام دوست ہے ، ہماری سیاست کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے ،مہرین انور راجہ

پیر 21 مئی 2018 21:29

پیپلز پارٹی کا منشور عوام دوست ہے ، ہماری سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا منشور عوام دوست ہے ، ہماری سیاست کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے ، آصف علی زرداری کی عوام دوست سیاست سے کچھ سیاسی جماعتیں پریشان ہیں ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری کی لاہور آمد سے پنجاب کی سیاست میںہلچل پیدا ہوجاتی ہے ، دنیا جانتی ہے کہ آصف علی زرداری مستند سیاستدان ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ دوسری جماعتوں سے سیاستدان پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں ، انہوں نے کہاکہ ہمیں کسی جماعت سے اتحاد کی ضرورت نہیں لیکن جب بھی جمہوریت کے استحکام کا معاملہ سامنے آیاتو ہم نے دوسری جماعتوں سے مل کر لائحہ عمل طے کی ،پیپلزپارٹی جمہوری اصولوں پر یقین رکھتی ہے اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کردار ادا کررہی ہے۔