شوبازشریف کے سستے رمضان بازارغریبوں کیلئے’’ریکارڈ توڑ مہنگائی اورگلے سڑے پھلوں کے بازار‘‘بن کررہ گئے ہیں،محمد اشرف بھٹی

پیر 21 مئی 2018 21:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ شوبازشریف کے سستے رمضان بازارغریبوں کیلئے’’ریکارڈ توڑ مہنگائی اورگلے سڑے پھلوں کے بازار‘‘بن کررہ گئے ہیں، رمضان بازاروں میں ریلیف کی بجائے غریب عوام کودھکے مل رہے ہیں عوام کو ریلیف کے نام پر دھوکا دیا جارہا ہے عوام کے جذبات سے کھیلنے کی بجائے مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے اور گراں فروشوں کو بھی قانون کے کٹہیرے میں لایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی میں بھی شوبازشریف کے پیرس میں غریب عوام کولر،پتیلے اورڈول لیکرپانی کی تلاش میں مارے مارے پھررہے ہیںاورکرپشن کے ریکارڈ توڑنے والے شریف برادران ڈھٹائی کیساتھ پنجاب میں ترقی کی ڈگڈگی بجارہے ہیں، جھوٹے اورکرپٹ خاندان کا کھیل اب ختم ہوچکا ہے،عوام آئندہ الیکشن میں ٹوٹ پھوٹ کا شکارکرپشن لیگ کی باقیات کو ووٹ کی پرچی سے چاروں صوبوں سے ہمیشہ کیلئے کک آؤٹ کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ شو باز شریف نے چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کئے تھے لیکن ابھی تک لوڈ شیڈنگ جوں کی توں ہے اور لوڈ شیڈنگ کے ستائے ہوئے عوام حکمرانوں کو بددعائیں دے رہے ہیں اور ان سے نجات حاصل کرنے کی بھی دعائیں کررہے ہیں۔