لاہور ہائیکورٹ، ایم پی اے مولانا الیاس چنیوٹی کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر فریقین کے وکلا طلب

پیر 21 مئی 2018 21:38

لاہور۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے اقامہ کی بنیاد پر ایم پی اے مولانا الیاس احمد چنیوٹی کو نااہل قرار دینے کے لیے دائر درخواست پر فریقین کے وکلا کو بحث کیلئے طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

جسٹس جواد حسن نے ہارون ملک کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ پی پی 73 جھنگ سے ایم پی اے الیاس چنیوٹی کا اقامہ موجود ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 31 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلا ء کو بحث کے لیے طلب کر لیا۔