لاہور ہائیکورٹ، سیکرٹری ریگولیشن کو ترقی دینے کے خلاف درخواست پرچیف سیکرٹری پنجاب سے جواب طلب

پیر 21 مئی 2018 21:38

لاہور۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) لاہور ہائی کورٹ نے سیکرٹری ریگولیشن پنجاب ڈاکٹر محمد صالح طاہر کو ترقی دینے کے خلاف درخواست پرچیف سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے ڈائریکٹر میوزیم لاہور سبحان مظہر شیخ کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواستگزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواستگزار سینئر ترین اور گریڈ 21 میں ترقی کا اہل ہے مگر درخواستگزار کو ترقی دینے کی بجائے سیکرٹری ریگولیشن کو گریڈ 21 میں ترقی دیدی گئی، درخواستگزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت سیکرٹری ریگولیشن کو دی جانے والی ترقی کالعدم قرار دے اور عدالت درخواستگزار کو گریڈ 21 میں ترقی دینے کا حکم دے۔