معروف بھارتی اداکار ورون دھون نے روزہ رکھ لیا

مسلمان دوستوں کے ساتھ پہلا روزہ رکھنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر مئی 20:43

معروف بھارتی اداکار ورون دھون نے روزہ رکھ لیا
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21مئی 2018ء) :معروف بھارتی اداکار ورون دھون نے روزہ رکھ لیا۔ مسلمان دوستوں کے ساتھ پہلا روزہ رکھنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے معروف ستارے ورون دھون کے چھوٹے سے عمل نے کروڑوں مسلمانوں کے دل جیت لئیے۔انہوں نے مسلمانوں کے مبارک ترین مہینے ماہ رمضان کو خوش آمدید کہنے کے لیے روزہ رکھ لیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے اپنے مسلمان دوستوں کے ساتھ روزہ کھولا ۔اس موقع پر دیا گیا انکا ویڈیو پیغام تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔اس موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں ورون دھون کا کہنا تھا کہ جیسا کہ آپ کو پتہ ہے کہ رمضان کے مہینے کا آغاز ہو چکا ہے اور ہولی کا بھی تہوار ہے۔اس موقع پر انہوں نے دنیا بھر کی مسلم کمیونٹی کے لیے محبتوں کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں میرے جتنے بھی مسلمان بھائی اور بہن ہیں انہوں نے روزہ رکھنا شروع کر دیا ہے اس لئیے میں نے بھی آج روزہ رکھا ہے۔

(جاری ہے)

میرے سارے جم کولیگز نے بھی آج روزہ رکھا ہے اور اس لیے میں نے بھی عرفان بھائی اور یوسف بھائی کے ساتھ روزہ رکھا ہے۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ وہ اس مناسبت سے ایک خصوصی ورزش بھی کریں گے۔یاد رہے کہ بھارت میں مسلمان دنیا کی بڑی اقلیت طور پر رہ رہے ہیں۔ایک عرصے سے مسلمان اور ہندو کمیونٹی کے ساتھ ساتھ رہنے کے باعث دونوں معاشروں میں ایک دوسرے کے رسم و رواج جگہ پا چکے ہیں۔ہندو مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے رمضان اور عیدین مناتے ہیں تو مسلمان بھی ہندووں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بڑھ چڑھ کر ان کے مذہبی رسومات میں حصہ لیتے ہیں۔