اٹک،مسلم لیگ ن ورکرز کنونشن کے سلسلہ میں شہید ملت لیاقت علی خان ہاکی اسٹیڈیم میں تیاریاں مکمل

پیر مئی 21:38

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) مسلم لیگ ن ورکرز کنونشن کے سلسلہ میں شہید ملت لیاقت علی خان ہاکی اسٹیڈیم میں تیاریاں مکمل کر دی گئی ہیں،23مئی بروز بدھ شام 5بجے ورکرز کنونشن سے قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف،،،مریم نواز،،وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد خطاب کرینگے،یہ بات چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی انھوںنے کہا کہ ورکرز کنونشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں 80فٹ لمبا 16فٹ چوڑا اور12فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا جارہا ہے جس پر 100اشخاص کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی،پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے لئے علیحدہ جگہ بنائی گئی ہے خواتین کے لئے علیحدہ انتظامات کر دئے گئے ہیں جس میں 500خواتین کی بیٹھنے کی گنجائش ہوگی،ورکرکنونشن کی تمام تر تیاریاں آج شام تک مکمل کر دی جائینگی،5ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیںیہ کنونشن اٹک کی تاریخ کا مثالی کنونشن ہوگا۔