اٹک، پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے جب بھی اقتدار میں آئی عوام کے مسائل حل کئے،سردار عرفان خان

پیر 21 مئی 2018 21:50

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے جب بھی اقتدار میں آئی عوام کے مسائل حل کئے پارٹی قائدین نے عوام کے حقوق کے لئے جو جنگ لڑی اس کی مثال نہیں ملتی،پیپلز پارٹی سلیم حیدر،ضلعی صدر اشعر حیات کی قیادت میں ضلع اٹک میں کلین سویپ کرے گی،اٹک پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے،ان خیالات کا اظہار امیدوار صوبائی اسمبلی پیپلز پارٹی حلقہ پی پی 1سردار عرفان خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی اس نے قانون سازی کی،عوام کے مسائل حل کئے،پارٹی قائدین نے جمہوریت اور عوام کے حقوق کے لیے جو قربانیاں دیں ان کی مثال نہیں ملتی پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایک متفقہ آئین دیا اصولوں پر سودے بازی نہ کرتے ہوئے جان کی قربانی دے دی شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو نے مشکل حالات میں پاکستان واپس آکر عوا م کے حقوق کی جنگ لڑی اور ملک کو اندھیروں سے نکالا ۔