Live Updates

عمران خان کی سالہا سال کی جدوجہد نے پاکستان پر قابض کر پٹ ٹو لہ کو پور ی دنیا کے سامنے بے نقا ب کر دیا ہے،نسیم زہراء

پیر 21 مئی 2018 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و ممبر کنٹونمنٹ بورڈ نسیم زہراء نے کہا ہے کہ عمران خان کی سالہا سال کی جدوجہد نے پاکستان پر قابض کر پٹ ٹو لہ کو پور ی دنیا کے سامنے بے نقا ب کر دیا ہے شر یف بردران کسی غلط فہمی میں نہ رہیںاگر انہوںنے یا ان کے حواریوں نے سپر یم کور ٹ اور نیب کیخلا ف کو ئی بھی او چھی حر کت کر نے کی کو شش کی تو پوری قوم سیسہ پلا ئی دیوار کی طرح کھڑی ہو جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے نواز شریف کیس کا فیصلہ قر یب آ رہاہے اسی طرح نواز شریف اور انکے درباریو ںکی چیخ پکار بڑھتی جا رہی ہے،پاناما کیس فیصلہ سے ن لیگ کی منافقت کی سیا ست ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائے گی کر پٹ اور بد یا نت حکمران عوام کو منہ دکھانے کے قا بل نہیں رہیں گے۔انہوںنے مزید کہاکہ مو جود ہ حکمرانو ں کا سور ج غرو ب ہونے کے قر یب ہے نواز شریف کے سا تھ ان کے تنخواہ دار اتحادیو ں کی بھی سیا سی دوکانداری بند ہو نے والی ہے تحریک انصا ف نے کر پشن کے خاتمے کیلئے جس مہم کا آغاز کیا تھا وہ کامیا بی کے قر یب پہنچ چکی ہے جس کا کر یڈ ٹ عمران خان کو جاتا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات