خواتین کے متعلق حقوق اور انکی آگاہی کیلئے غیر سرکاری تنظیموںکا کردار قابل ستائش ہے،تاجک سفیر شیرعلی جونونو

پیر 21 مئی 2018 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) تاجکستان کے سفیر شیرعلی جونونو نے کہا ہے کہ خواتین کے متعلق حقوق اور انکی آگاہی کیلئے غیر سرکاری تنظیموںکا کردار قابل ستائش ہے ۔ خواتین میں بریسٹ کینسر پر قابوپانے کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ اسلام آبادمیں غیرسرکاری تنظیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ معاشرے میں آگاہی کے لیے غیر سرکاری تنظیموں کا کردار بہت اہم ہے، انہوںنے’’ سائوتھ ایشین ویمن ایمپاورمنٹ ‘‘ کے زیر اہتمام خواتین میں بریسٹ کینسر کی ابتدائی معلومات ، علاج اور آگہا ئی کے موضوع پر ہونے والے سیمینار میں انکی کارکردگی کی تعریف کی ۔

ایس اے ڈبلیوای کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سارہ ہشام نے کہا کہ پاکستان میں خواتین میں بریسٹ کینسر کی بیمار ی بہت عام ہے مگر ہمارے معاشرے میں خواتین اس بارے میں بات نہیں کی جاتی ۔

(جاری ہے)

خصوصا کم عمر بچیوں میں اس بیماری کی علامات کے بار ے میں ایک منظم آگاہی کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہا کہ بروقت تشخیص پر اس مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے۔البتہ اس مرض پر قابو پانے کیلئے جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی ضرور ت ہے۔

سیمینار کے دورران پمز کی ڈاکٹر ارم مجید نے چھاتی کے کینسر کے نقصانات اور بچائو کے متعلق تراکیب سے آگاہ کیا۔پولی کلینک کے ڈاکٹر کاشف خان نے اس بیماری سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹی عمر کی بچیوں میں ان علامات ظاہر ہونے پر فورا ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیے۔ انہوںنے اس سلسلے میں غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہائی کروائی ۔۔۔۔۔۔ شمیم محمود، نامہ نگار

متعلقہ عنوان :