پی کے 68میںمسلم لیگ (ن )کی کامیابی یقینی ہے، ارباب افضل حیات

عوام کی بے لوث خدمت کا مشن جاری رکھیں گے‘علاقہ دائوزئی میںعوامی اجتماع سے خطاب

پیر مئی 21:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن )کے صوبائی رہنماء اورکے پی68 کے متوقع امیدوار ارباب افضل حیات خان نے کہا ہے کہ پی کی68مسلم لیگ (ن )کا گڑھ ہے ‘ یہاں سے ماضی میں بھی مسلم لیگ (ن )کا امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہو اہے ،انہوںنے کہا کہ ارباب اکبر حیات (مرحوم )کے حلقے میں کئے ہوئے کام اب بھی یہاں پر ایک مثال ہے جس کا مخالفین بھی اعتراف کرتے ہیں‘ انہوںنے کہا کہ وہ اپنے والد ارباب اکبر حیات( مرحوم )کی عوام کی بے لوث خدمت کامشن جاری رکھیں گے اور حلقے کے عوام کی فلاح و بہبود میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریںگے‘ ان خیالات کا اظہارارباب افضل حیات خان نے علاقہ دائودزئی پی کے 68میں منعقدہ ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوبے میں مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور آئے روز مختلف سیاسی پارٹیوںسے عوام مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر رہے جس سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار نظر آ رہے ہیں‘انہوں نے کہا کہ 2018ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن)چاروں صوبوں میں واضح اکثریت حاصل کرکے دوبارہ حکومت بنائے گی۔