حیدرآباد کی مصروف شاہراہ پر ڈکیتی کی واردات ، ڈاکو میاں بیوی سے موبائل فونز ، نقدی اور طلائی چوڑیاں لے اڑے

پیر 21 مئی 2018 21:54

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) حیدرآباد کی مصروف شاہراہ پر ڈکیتی کی واردات ، ڈاکو موٹرسائیکل سوار میاں بیوی سے موبائل فونز ، نقدی اور طلائی چوڑیاں لے اڑے۔

(جاری ہے)

گول بلڈنگ کے قریب رسالہ روڈ پر موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے پسٹل دکھا کر ایک موٹر سائیکل سوار جوڑے کو روکا اور ان سے دو موبائل فونز ،15ہزار روپے نقدی اور 2طلائی چوڑیاں چھین کر مخالف سمت گاڑی کھاتہ کی طرف فرار ہو گئے۔ سلاوٹ پاڑہ سے تعلق رکھنے والے رضوان ولد احسان علی نے سٹی تھانہ میں مذکورہ واردات کی رپورٹ درج کرادی ہے۔