حیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی جاری

پیر 21 مئی 2018 21:54

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) حیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی ، چوری کی بجلی سے چلنے والے سائن بورڈ توڑ دیئے ،لطیف آباد میں آٹو بان روڈ پر لگائے گئے سائن بورڈ حیسکو کے عملہ نے توڑ کر بجلی کے کنکشن منقطع کردیئے ان میں پول سے براہ راست بجلی چوری کرکے جلائی جارہی تھی تاہم متعلقہ اشتہاری ایجنسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی -

متعلقہ عنوان :