محکمہ پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ سندھ میں پلاننگ آفیسر کی آسامی کے لیے ذیشان حیدر شاہ اور مزمل حسین ابڑو کامیاب قرار

پیر 21 مئی 2018 21:54

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) سندھ پبلک سروس کمیشن کے ایک اعلامیہ کے مطابق محکمہ پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ سندھ میں پلاننگ آفیسر (اکنامک ونگ) بی پی ایس 17 کی آسامی کے لیے رواں ماہ اہل امیدواروں سے لیے گئے انٹرویو میں ذیشان حیدر شاہ اور مزمل حسین ابڑو کو کامیاب قرار دیا گیا ہے جبکہ یہ نتیجہ کمیشن کی ویب سائیڈ www.spsc.gov.pk پربھی دیکھاجاسکتا ہے -/م ش ش

متعلقہ عنوان :