کوٹلی ،مسلم ہینڈز کے زیر اہتمام 100کنبہ جات میں راشن کی تقسیم

پیر 21 مئی 2018 21:54

کوٹلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) مسلم ہینڈز کے زیر اہتمام 100کنبہ جات میں راشن کی تقسیم کی تقریب کے مہمان خصوصی ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کوٹلی سردار زاہد ایڈووکیٹ نے کہا کہ مسلم ہینڈز کی پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے مسلم ہینڈز کے ایریا مینیجر حافظ شفیق نے میڈیا کو بتایا کہ مسلم ہینڈزاپنے چیرمین سید لخت حسنین شاہ اور کنڑی ہیڈ ضیاء النورشاہ کی قیادت میں بے آسر ،غریبوں،یتیموں کی مدد کر نے کے مشن پر ہے ہمارے پیکیج میں آئیل ،آٹا،شربت،دالیں اور دیگر اشیاء خوردونوش ہوتی ہیں ہم پہلے سے ہی لسٹیں مرتب کر لیتے ہیں ہمارا زیادہ ’’فوکس ‘‘ معزور افراد ہوتے ہیں اور ایسے کنبہ جات جو کہ مستحق ہوتے ہیں اس کے لیے ہماری کمیٹیاں ٖفیصلہ کرتی ہیں۔