ڈینگی مہم کے سلسلے میں ڈی سی آفس اٹک میں اہم اجلاس

پیر 21 مئی 2018 22:08

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) ڈینگی مہم کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔اجلاس میں محکمہ صحت،تعلیم اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں آمدہ ڈینگی مہم کے سلسلے میں مختلف پہلوئوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں شرکاء کو ڈینگی مہم کی تیاریوں کی بابت بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا ڈینگی مہم کے سلسلے میںتمام تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں بھر پور آگاہی مہم چلائی جائے گی اور عوام الناس کو آگاہ کیا جائے گا کہ زیادہ سے زیادہ احتیاط سے اس موذی مرض سے بچا جا سکتا ہے۔اجلاس میں تما م متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ ڈینگی مہم کے سلسلے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں اور اپنے حلقوں میں رہتے ہوئے موثر آگاہی مہم چلائیں اور گھر گھر جا کر عوام الناس کو آگاہ کیا جائے کہ اس خطرناک بیماری سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔ڈینگی مہم کے سلسلے میںتما م متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی کارکردگی کے متعلق رپورٹ ہفتہ وار بنیادوں پر ڈی سی آفس ارسال کی جائے۔

متعلقہ عنوان :