ضلعی ہیلتھ کونسل اٹک کا اجلاس

پیر 21 مئی 2018 22:08

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) ضلعی ہیلتھ کونسل اٹک کا اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔اجلاس میںاے ڈی سی ایف اینڈ پی میر محمد نواز، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ملک عبادت خان کے علاوہ محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع بھر میں جاری صحت کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی اٹک نے اس موقع پر کہا کہ صوبائی حکومت ضلع اٹک کو صحت کے شعبہ میں ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

اس کے علاوہ ضلع بھر کے ٹی ایچ کیوز اور مراکزصحت میں ڈاکٹرز کی کمی کو دور کر دیا گیاہے۔اے ڈی سی اٹک نے کہا کہ اسفندیا ر بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی کو بھی ہنگامی بنیادوں پر پورا کیا جا رہا ہے۔اجلاس میں محکمہ صحت کی مجموعی کار کردگی کا بھی جائزہ لیا گیا اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :