مری،یونین کونسل گہل کا ہنگامی اجلاس

پیر 21 مئی 2018 22:08

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) یونین کونسل گہل کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت وائس چیئرمین اخلاق عباسی منعقد ہوا اجلا س کے مہمان خصوصی مسلم لیگ گہ کے بزرگ رہنماء صوبیدارحفیظ تھے اجلاس میں راجہ اشفاق سرور کے 25 تاریخ کے جلسے کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور بلدیاتی نظام کے قائم ہونے اسے ابتک کے حالات پر روشنی ڈالی گئی اور چیئرلفٹ ملازمین کی تحریک اورجھیکاگلی معاہدہ بھی زیر غور آیا جس کے بعدمتفقہ طور پر یہ فیصلہ کیاگیا کہ راجہ اشفاق سرور کے جلسے کا نہ صرف بائیکاٹ کرینگے بلکہ یوسی گہل کے بچے ،بوڑھے اور نوجوان سب بلال مسجد کے پاس اشفاق سرور کی پانچ سال کے بعد آمد پر پرامن احتجاج کرینگے اور تحصیل مری کے عوام کو یہ پیغام دینگے 25 سال بعد یوسی گہل کے عوام نے فیصلہ کرلیاہے کہ اب نہ وہ انکے دھوکے میں آئینگے اورنہ ان کو میاں نوازشریف ے نام پر دھوکہ کرنے دینگے یوسی گہل کی تمام جماعتوںکو بھی احتجاج میں بھرپور شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ کیاگیا اجلاس میں بلدیاتی نمائندوں کے علاوہ کثیر تعدادمیں مسلم لیگ کے نظریاتی ورکروں نے شرکت کی۔