راولپنڈی پولیس کی کارروائی، 3ون ویلرز سمیت 4ملزمان گرفتار کر لیے گئے

پیر 21 مئی 2018 22:08

راولپنڈی21مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) راولپنڈی پولیس نے غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئی04ملزمان کو گرفتار کر کے ان کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔

(جاری ہے)

ون ویلنگ کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ صادق آباد پولیس نے عبدالستار، تھانہ نیوٹائون پولیس نے مہیب اور صہیب کو قابو کر کے ان کے قبضہ 03عدد موٹرسائیکل برآمد کرلیے جبکہ تھانہ وارث خان پولیس نے عرب علی کو غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرتے ہوئے قابو کر کے اس کے قبضہ سے آلات ری فلنگ برآمد کر کے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ عنوان :