تحریک صوبہ پوٹھوہار کا عید الفطر کے بعد ’’ صوبہ پوٹھوہار مارچ ‘‘شروع کرنے کا فیصلہ

پیر 21 مئی 2018 22:08

راولپنڈی21مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) قائد تحریک راجہ اعجاز نے کہا ہے کہ تحریک صوبہ پوٹھوہار عید کے بعد خطہ بھر میں ’’ صوبہ پوٹھوہار مارچ ‘‘کرے گی۔یہ بات انہوں نے تحریک صوبہ پوٹھوہار کے مرکزی سیکرٹریٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تحریک صوبہ پوٹھوہار کے مرکزی سیکرٹریٹ کا افتتاح بزرگ رہنما قاضی ذوالفقار کے ہاتھوں کرایا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے چیف آرگنائزر ارشد سلہری،جنرل سیکرٹری راجہ ارشد،جائنٹ سیکرٹری وجاہت علی خواجہ، سیکرٹری اطلاعات میر ضمیر مغل ،ممبر سنٹرل کمیٹی حمادارقم،قاضی ذوالفقار،سیکرٹریٹ کے انچارج ظفرمنہاس،تحریک صوبہ پوٹھویاریوتھ ونگ کے صدر عمران کیانی،پوٹھوہار کونسل کے صدر راجہ طلال نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبہ پوٹھوہار بناکر دم لیں گے۔انہوں نے قائد تحریک راجہ اعجاز کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھر پور طریقے سے ساتھ دینے کاعہد کیا۔

متعلقہ عنوان :