فیصل آباد،اسسٹنٹ کمشنر سٹی کا سبزی منڈی سدھار کا دورہ

پیر مئی 22:10

فیصل آباد۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر سٹی احمر سہیل کیفی نے صبح سویرے سبزی منڈی سدھار کا دورہ کرکے مختلف پھلوں وسبزیوں کی نیلامیوں کے عمل کاجائزہ لیا۔ڈی ایس پی راجہ عباس،ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ تنویر شامی اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر سٹی مختلف شیڈز میں گئے اور آلو،پیاز،کدو،کریلے،ٹماٹرودیگر پھل وسبزیوں کی نیلامی کے طریقہ کار کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام تر عمل شفاف رکھا جائے ۔

انہوں نے منڈی میں صفائی ستھرائی کے اموربھی چیک کئے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے مارکیٹ کمیٹی کے سٹاف کو ہدایت کی کہ قیمتوں میں بے جا اضافہ نہ ہونے دیا جائے۔ڈی ایس پی نے کہا کہ سبزی منڈی میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کویقینی بنائیں اور نیلامیوں کے اوقات میں پولیس ملازمین چوکس انداز میں ڈیوٹی انجام دیں۔

متعلقہ عنوان :