فنی خرابی کے باعث میپکو کے 5گرڈاسٹیشنز سے بجلی کی فراہمی معطل،مرمت کے بعدبجلی بحال

پیر 21 مئی 2018 22:10

ملتان۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) میپکوترجمان نے کہا ہے کہ این ٹی ڈی سی کے 220KVپیراں غائب پاور سٹیشن میں فنی خرابی کے باعث میپکو کے 5گرڈاسٹیشنز سے بجلی کی فراہمی متاثرہوئی ۔132KVلودھراں، جلال پور پیروالہ، بستی ملوک، شجاع آباد اور لاڑ گرڈاسٹیشنز اس خرابی سے متاثرہوئے ۔

(جاری ہے)

متاثرہ گرڈاسٹیشنز کو 220KVبہاولپور گرڈاسٹیشن سے سپلائی دیکر بجلی کی فراہمی جزوی طورپر بحال کی گئی ۔ اس فنی خرابی کے باعث میپکو کے 24فیڈرز متاثرہوئے جن پر وقفہ وقفہ سے بجلی فراہم کی جاتی رہی ۔ این ٹی ڈی سی اور میپکو جی ایس او کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر بجلی بحالی کا کام شروع کیا اور اور پانچوں گرڈاسٹیشنز سے بجلی کی فراہمی مکمل بحال کردی ۔

متعلقہ عنوان :