سیالکوٹ،ڈپٹی کمشنرکا ڈی پی اوکے ہمراہ سبزی و فروٹ منڈی ایمن آبادروڈ کا دور ہ

پیر 21 مئی 2018 22:10

سیالکوٹ۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر فرخ نوید نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسدسرفراز خان کے ہمراہ سبزی و فروٹ منڈی ایمن آباد روڈ کا دور ہ کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ شاہد عباس کے علاوہ مارکیٹ کمیٹی اور ایگریکلچرل مارکٹنگ کے مقامی حکام بھی اس موقع پر موجو د تھے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی ڈاکٹر فرخ نوید نے کہا کہ ماہ صیام میں سبزیوں اور پھلوں سمیت اشیائے ضررویہ کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے اورعوام کو معیاری اشیائے خورد نوش کی مناسب قیمت پر دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے، انہوں نے کہاکہ تاجروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ ماہ رمضان میں منافع کی شرح کم سے کم سطح پر رکھیں، یہ ہمارا مذہبی ، قانونی اور اخلاقی فریضہ بھی ہے ۔

ڈی سی اور ڈی پی او نے سبزی و فروٹ منڈی میں ہونے والی سبزیوں کے نیلامیوں کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :