بچوں کی لڑ ائی ، لوہے کے راڈ سے وار کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا

پیر 21 مئی 2018 22:10

قصور۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) علاقہ تھانہ صدر پھولنگر میں بچوں کی لڑ ائی میں رانا محمداقبال نے لوہے کے راڈ سے وار کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خان کے موڑ کے رہائشی محمد ندیم اور رانا محمد اقبال کے بچوں میں کسی وجہ سے جھگڑا ہوگیا اور بچوں کی لڑائی بڑوں میں بھی شروع ہوگئی جس میں رانا محمد اقبال نے محمد ندیم کو لوہے کے راڈ سے مارنا شروع کردیاجس سے محمد ندیم شدیدزخمی ہوگیا‘ ہسپتال لے جاتے ہوئے راستہ میں ہی محمدندیم زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔پولیس تھانہ صدر پھولنگر نے رانامحمداقبال کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :