گوجرانوالہ،ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، سی پی او ، ڈی سی

پیر مئی 22:10

گوجرانوالہ۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) سٹی پولیس آفیسراشفاق خان اورڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیرنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،ماہ مقدس میں عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے فروٹ منڈی کھیالی،گندم خریداری مرکز اندرون شہر اور سستا رمضان بازار شاہین آباد کے وزٹ کے دوران مارکیٹ کمیٹی کے عہدے داروں ، آڑھتیوں اور خریداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سبزی و فروٹ منڈی اور شاہین آباد بازار کا منتظم عملہ، محکمہ زراعت کے آفیسرز ،ڈی ایس پی ،ایس ایچ او ، چوکی انچارج اور دیگر بھی موجود تھے ،دوران وزٹ سی پی اونے مختلف اشیاء کی کوالٹی اور ریٹ چیک کئے اوراشیاء کی’’ بولی‘‘ کے عمل کی نگرانی بھی کی ،سی پی او نے کہا کہ دکانداروں کا فرض ہے کہ وہ ریٹ لسٹ کو مناسب جگہ پر آویزاں کریںاور مقررہ ریٹ پر اشیاء کی فروخت کو یقینی بنائیں ، انہوں نے خریداروں سے کہا کہ ریٹ میں کمی و بیشی کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر یا مارکیٹ کمیٹی کے عہدے د اروں سے رابطہ کیا جائے ،مقررہ ریٹ سے زائد د ام وصول کرنے والوں کیخلاف مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی،انہوں نے سستا رمضان بازار کا وزٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے مقرر کردہ ریٹس پر اشیائے خورونوش فروخت کی جائے، خریداروں سے با ت چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زائد دام وصول کرنے والوں کیخلاف شکایت سنٹر پر رپورٹ درج کروائی جائے تاکہ ان کیخلاف ضابطہ کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ،سی پی او نے بعد ازاں خریداری گندم مرکز ماڈل ٹاؤن کا بھی و زٹ کیا اور باردانہ کی تقسیم، گندم کی خریداری و سٹاک کے حوالے سے بات چیت کی ، اس موقع پر زمینداروں نے تقسیم سسٹم کی تعریف کی اور متعلقین کو خراج تحسین پیش کیا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :