خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی مردان میں بڑی کارروا ئی 4بیکریاں سیل

پیر 21 مئی 2018 22:15

مردان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی ریاض محسود کی ہدایات پرخیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مردان میں کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف بیکریوں، دٴْکانداروں اور اشیائے خوردونوش سے منسلک دیگر افراد پرچھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ دن مردان کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن ذیشان محسود،اسٹنٹ ڈائر یکٹر رخسارعلی،فوڈ سیفٹی آفیسر رقیہ نواز،وقاص محمود اور شفیق خان کی نگرانی میں مختلف بیکریوں کا دورہ کیا اور صفائی کی ناقص صورتحال اور حفظان صحت کے اصولوں کے منافی کام کرنے والے زائدالمیعاد اشیا کے استعمال پر مرحبا سویٹس،شیش محل،سویٹ ہارٹ اور مردان سویٹ اینڈ بیکرز کو سیل کردیا جبکہ کئی دکانداروں کو ناقص صفائی اور استعمال شدہ تیل کے دوبارہ استعمال پر وارننگ نوٹسز جاری کئے درجنوں میگامارٹس اور شاپنگ مالز کو وارننگ نوٹسز جاری کرتے ہوئے خبردار کیا اور معیار بہتر کرنے کیلئے سات سے دس دن کی مہلت دی جبکہ پہلے سے جاری کردہ وارننگ نوٹسز کی دوبارہ جنکے خلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائیگی۔

(جاری ہے)

ذیشان محسود اور رخسارعلی نے کہا کہ پورے ضلع میں رمضان المبارک کے دوران غیر معیاری اشیاء کی خرید و فروخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔ اُنہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں ا تھارٹی سے تعاون کریں تاکہ صفائی کی ناقص صورتحال اور حفظان صحت کے اصولوں کے منافی کام کرنے والے کے خلاف کارروائی ہوسکے اور عوام کو صاف ستھری اشیا ئے خوردنوش دستیاب ہوں ۔

متعلقہ عنوان :